ایک نیوز : ورجن اٹلانٹک ائیر ویز کا اسلام آباد کے لیے فضائی رابطہ منقطع ہو گیا۔ آخری پرواز VS379، B789 نے اتوار کو دوپہر ایک بج کر 8 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔
ائیر لائن کی آخری پرواز VS379، B789 نے اتوار کو دوپہر ایک بج کر 8 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ورجن اٹلانٹک ائیر ویز نے دسمبر 2020 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لیے ہفتہ وار 7 پروازوں کے ساتھ اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
ورجن اٹلانٹک نے ابتدا میں مانچسٹر کے لیے 4 اور لندن کے لیے 3 پروازیں چلائیں، بعدازاں ائیرلائن نے صرف لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانا شروع کر دیں۔
اس دوران ورجن اٹلانٹک نے اسلام آباد اور لندن کے درمیان صارفین کو بہترین فضائی سفری خدمات فراہم کیں۔سی او او ائیرپورٹ منیجر سید آفتاب گیلانی نے عالمی معیار کی فضائی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
آخری پرواز کے موقع پر ائیرپورٹ منیجر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ائیر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔