ایک نیوز :رہنماتحریک انصاف شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین اور سی پیک سے متعلق بیان غیر ذمے دارانہ ہے۔
رہنماتحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا بیان میں کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سی پیک آگے لے جانے پر ہمیشہ مضبوط اتفاق رائے رہا ہے۔ ہمارے دور میں فیصل آباد رشکئی انڈسٹریل زون فعال کیا گیا، دھابیجی انڈسٹریل زون کو حتمی شکل دی گئی۔ہمارے دورِ حکومت میں زیرِ تعمیر تمام پاور پلانٹس مکمل ہوئے، بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مکمل کیے اور ٹرانسمیشن پراجیکٹ شامل کیے۔
سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھاکہ ہائی وے کی کئی کلو میٹر تعمیر پی ٹی آئی حکومت میں مکمل ہوئی، ہمارے دور میں گوادر انڈسٹریل زون کو وسعت دے کر فعال کیا گیا۔