صدرمملکت 52افراد کوحج پر لے کر گئے،شکایت کرونگا،گورنرسندھ

Jul 09, 2023 | 18:17 PM

ایک نیوز:  گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا ہے کہ  مجھے نہیں معلوم صدرِ پاکستان کس کے خرچے پر حج کے لیے گئے، وہ 52 لوگوں کو اپنے ساتھ حج پر لے کر گئے ان سے شکایت کروں گا۔

عبداللّٰہ شاہ غازی کے 1293 ویں عرس کاآغازہوگیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار  پرحاضری ،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔زائرین میں کپڑے بھی تقسیم کئے۔

عبداللّٰہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔عرس کے موقع پر مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ  عبداللّٰہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر ملکی معیشت کے لیے دعا کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے ڈیل میں بہترین کردار ادا کیا، گورنر ہاؤس میں تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں پر بات کروں گا، صحافی محمد عسکری کے معاملے پر آئی جی سندھ سے رابطے میں ہوں۔

گورنر سندھ نے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، خرم دستگیر سے بھی بات کی کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کریں۔
 

مزیدخبریں