پیپلز پارٹی کا میئر عوام کا نمائندہ نہیں ،ایم کیو ایم 

Jul 09, 2023 | 18:11 PM

ایک نیوز :متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پانچ فیصد کے مینڈیٹ سے کوئی شہر کا مالک نہیں بن سکتا۔  پیپلز پارٹی کا میئر عوام کا نمائندہ نہیں۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح و شہدائے اردو کے ایصال ثواب کےلیے ہونے والی دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے  کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی  کاکہنا تھا کہ جس کے پاس پچاس سال سے کراچی کا مینڈیٹ نہیں تھا اسکو کراچی دے دیا گیا۔اردو دیگر قومیتوں میں رابطے کی زبان ہے۔ اردو زبان نہ ہوتی تو ہم ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوتے۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ  پورے خطے میں اردو رابطے کی زبان ہے۔ اردو کو سرکاری زبان بنانے کےلیے عدالتی فیصلے دیے گئے۔ پاکستان، سری لنکا، افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ میں اردو رابطے کی زبان ہے۔ 

مزیدخبریں