پنجاب میں کہیں سیلابی صورتحال کاسامنانہیں،مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے،محسن نقوی

پنجاب میں کہیں سیلابی صورتحال کاسامنانہیں،محسن نقوی
کیپشن: There is no flood situation in Punjab, Mohsen Naqvi

ایک نیوز :پنجاب کے نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی جگہ پرسیلابی صورتحال کاسامنا نہیں،صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں۔

لاہور میں دریائے راوی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ھارت نے گزشتہ سال بھی اتنا ہی پانی چھوڑا تھا، پچھلے سال پانی لاہور پہنچ کر 31 ہزار کیوسک رہ گیا تھا۔  تمام وزراء اور افسران اس وقت فیلڈ میں ہیں، اس وقت پنجاب میں کہیں بھی سیلابی صورتِ حال نہیں ہے۔صوبائی اور مقامی انتظامیہ سیلاب کی صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ حسن نقوی کاکہنا ہے کہ دریا کی حدود میں بننے والی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور مون سون میں ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔