امریکی لیبارٹری میں 20 سال کی سائنسی تحقیق خاکروب نے تباہ کردی

Jul 09, 2023 | 17:53 PM

ایک نیوز:امریکا میں طبی سائنسی تحقیقی مرکز میں خاکروب کی معمولی سی غلطی کے باعث لیبارٹری کی 20 سال کی تحقیق تباہ ہو گئی۔

 نیویارک اسٹیٹ میں رینسیلر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے درمیان معاہدے کے تحت صفائی کے لیے خدمات فراہم کرنے والی ایک پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے رکھے گئے ملازم نے لیبارٹری کے ریفریجریٹر سے الارم سگنلز سنے جس میں سائنسی تحقیق کے لیے نمونے موجود تھے۔الارم سننے کے بعد پرائیویٹ کمپنی کے ملازم نے ریفریجریٹر بند کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فریج کے دروازے پر بیپس کو بند کرنے کا طریقہ درج تھا مگر ملازم نے پڑھنے میں غلطی کی اور اس نے سرکٹ بریکر بند کر دیا۔ ملازم کی اس غلطی سے منفی 80 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجۂ حرارت پر ذخیرہ کیے گئے نمونے خراب ہو گئے جس سے 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا۔ کلینر نے سوچا کہ وہ سرکٹ بریکر کو آن کر رہا ہے جبکہ اس نے اسے بند کر دیا تھا۔

جب ماہرین کو پتہ چلا تو اس وقت ریفریجریٹر میں درجۂ حرارت مبینہ طور پر 50 ڈگری تک بڑھ گیا تھا اور صرف منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا تھا۔

مزیدخبریں