ہیضے کی وبا پھیلنے سے 3 افراد جاں بحق

Jul 09, 2023 | 17:25 PM

ایک نیوز :بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کی یونین کونسل آڑنجی میں ہیضے کی وبا  پھیل گئی۔کل سے اب تک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ہیضے کا شکار 11 افراد  کا علاج جاری  ہے۔
 ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر احمد کے مطابق یونین کونسل آڑنجی میں دو روز کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد متاثر ہیں۔

 متاثرین کو علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، طبی عملے پر مشتمل ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہے، مزید طبی عملہ ادویات لے کر متاثرہ علاقہ میں پہنچ رہا ہے ۔

مزیدخبریں