شندور پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا

شندور پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا
کیپشن: Shandur Polo Festival Chitral got its name

ایک نیوز: تین روزہ تاریخی شندور  پولو فیسٹیول چترال نے اپنے نام کرلیا۔سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پولو فیسٹیول میں چترال نے گلگت بلتستان کو 5 گول کے مقابلے 7 گول سے شکست دے دی۔ کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ترجمان کے پی ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کے مطابق فیسٹیول میں ملکی و غیرملکی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اختتامی میچ میں کیلاشی رقص سمیت مختلف بینڈز نے فن کا مظاہرہ کیا۔ترجمان کے پی ٹورازم اتھارٹی نے بتایا کہ میچ کے دوران پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔میچ کے اختتام پرمختلف اسکولوں کے طلبا نے خصوصی ملی نغمے بھی پیش کیے۔

خیال رہے کہ شندور پولو گراؤنڈ سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع ہے، اس گراؤنڈ میں ہر سال موسم گرما میں چترال اور گلگت کی پولو کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔