پی ڈی ایم، پی ٹی آئی سب کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہے: سراج الحق

Jul 09, 2023 | 16:35 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ تب دیں گے جب یہ اسلامی نظام نافذ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے مجھ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے رابطہ کیا تھا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ میں نے آصف زرداری اور شہباز شریف کو جواب دیا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بن سکتے۔ مرکز میں 13 جماعتوں کی حکومت ہے جو 70 سال سے ملک پر قابض ہیں۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب کا ایجنڈا آئی ایم ایف کی غلامی ہے۔جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں عدل و انصاف نہ ہونے کے ذمے دار حکمران ہیں۔

مزیدخبریں