ایک نیوز: وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر شیری رحمان نے پاکستان میں 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کے مزید اثرات کی پیش گوئی کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور، نارووال، سیالکوٹ میں ہوگی جبکہ دیگر صوبوں کو بھی موسلادھار سے درمیانی بارش کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔
شیری رحمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات والے شہروں اور میونسپل علاقوں کے لیے اربن فلڈ کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مربوط تیاری اور فعال ردعمل جانیں بچاتا ہے، لہٰذا متاثرہ علاقوں میں تمام رسپانس ٹیموں، عوامی اور این جی اوز دونوں کو چوکس اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
شیری رحمان کے شئیر کردہ ڈیٹا کے مطابق شمالی اور شمال مشرقی پنجاب میں شدید گرج چمک کے ساتھ تیز بارش امکان ہے جبکہ دریائے چناب، راوی، ستلج اور اس سے منسلک نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہوسکتا ہے۔میونسپل علاقوں میں اربن فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
سندھ میں گرج چمک کے ساتھ درمیانے اور بھاری درجے کی بارش کی پیشگوئی ہے۔شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
Forecast of rain impacts in the 24-48 hours in Pakistan. The highest amount of rainfall will be in Punjab’s cities like Lahore, Narowal, Sialkot. Other provinces have been alerted too for heavy to moderate rain. Urban flooding alerts issued for cities and municipal areas with… pic.twitter.com/x00zqqTWDH
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 9, 2023
جاری ہدایات کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشنز کو شہری مراکز میں سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کے لیے ہنگامی ٹریفک پلانز کو یقینی بنانا ہوگا۔ سیلاب زدہ انڈر پاسوں میں فوری طور پر ڈی واٹرنگ آپریشنز کے لیے کیٹرنگ کی ضرورت ہے۔ریسکیو سروسز اور سرکردہ این جی اوز اشارہ کردہ علاقوں میں اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں گی۔تمام اسٹیک ہولڈرز فوری اور ہموار جواب کو یقینی بنانے کے لیے فعال ہم آہنگی برقرار رکھیں۔