ایک نیوز: لاہور رحیم یار خان پولیس کی کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ھے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک 06 خطرناک ڈاکو ہلاک ، 01 زخمی، 28 گرفتار ہوئے، 05 کریمنلز پولیس کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں۔ پولیس کچہ میں کیمپس قائم رکھتے ہوئے خفیہ ناکہ بندی کے ذریعے کریمینلز کی نقل و حرکت کو مسدود رکھے ہوئے ہے۔رحیم یار خان کےکچہ میں اغوا کاروں کی کوئی بھی محفوظ پناگاہ موجود نہ ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں جانے والے شہریوں کو اغوا سے بچانے کے لئیے بھی مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اب تک سینکڑوں شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے سندھ کے کچہ میں اغوا ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ لڑکیوں کی دلفریب آواز، کسی لالچ کے جھانسہ میں آکر سندھ کی کچہ کی طرف ہرگز نہ جائیں، ایسی کال کی فوری پولیس کو اطلاع دیں۔