کوئٹہ: ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا قتل، علاقہ مکینوں کا احتجاج

Jul 09, 2023 | 14:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ شریف آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور بیٹے کو قتل کردیا گیا، علاقہ مکینوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق نوشکی سے تعلق رکھنے والا شخص عبدالکریم اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر سے شہر کی طرف جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح رہزنوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روکا اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ملزمان نےمزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے عبدالکریم اور بیٹے اعجاز احمد کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ڈاکو موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔واقعہ کے بعد رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں رہزنی ڈکیتی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ مہینوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں