ایک نیوز: اخوت فاونڈیشن اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے متحد ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی گراونڈ نمبر دو پر تقریب میں اخوت فاونڈیشن اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کا اشتراک ہوا ہے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم گراونڈ نمبر دو پر ہونے والی تقریب میں ڈاکٹر امجد ثاقب نےخصوصی شرکت کی۔اولمپئن خواجہ جنید نے ڈاکٹر امجد ثاقب اور مہمانوں کو بریفنگ دی اور ہاکی کھیلنے والی بچوں سے ملاقات بھی کی۔
اولمپئن خواجہ جنید، شہباز احمد سینئر، طاہر زمان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ ملک زاہد، جنید چٹھہ، کرنل راجہ ظفر ،غلام غوث، مسعود الرحمن اور عامر شیخ کی تقریب میں شرکت کی۔
اخوت فاونڈیشن ابتدائی طور پر چھ کھلاڑیوں کو مالی معاونت کرے گی۔ اخوت فاونڈیشن ہر کھلاڑی کو دس ہزار روپے ماہانہ دے گی۔ اخوت فاونڈیشن کھلاڑیوں کی تعلیمی اور کھیل کے میدان میں مکمل معاونت دے گی۔