کولمبو پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ پر قومی ٹیم کا استقبال، ویڈیو

Jul 09, 2023 | 14:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کولمبو پہنچ گئی، قومی ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے سلسلہ میں پاکستان ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی، ہے۔ قومی ٹیم میزبان لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائیگی۔ سری لنکا پہنچنے پر قومی ٹیم کا استقبال روایتی انداز میں کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں ڈھول کی تھاپ  اور کرتب کے ساتھ قومی ٹیم کا استقبال  دیکھا جاسکتا ہے۔

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور  سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل بھی کولمبو پہنچ گئے، بولنگ کوچ نے   قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ویزہ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مورنی مورکل کراچی میں کیمپ کے دوران نہیں پہنچ سکے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ وارم اپ میچ 11 اور 12 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں