ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کولمبو پہنچ گئی، قومی ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کے بعد کل سے پریکٹس کرینگے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے سلسلہ میں پاکستان ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی، ہے۔ قومی ٹیم میزبان لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائیگی۔ سری لنکا پہنچنے پر قومی ٹیم کا استقبال روایتی انداز میں کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں ڈھول کی تھاپ اور کرتب کے ساتھ قومی ٹیم کا استقبال دیکھا جاسکتا ہے۔
???? We have arrived in Sri Lanka for the two-Test series starting on 16 July ????#SLvPAK pic.twitter.com/9mhMecSGg0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 9, 2023
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل بھی کولمبو پہنچ گئے، بولنگ کوچ نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ویزہ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے مورنی مورکل کراچی میں کیمپ کے دوران نہیں پہنچ سکے تھے۔
Sri Lanka welcomed the Pakistan Cricket Team #PAKvSL ???? pic.twitter.com/r8HBWIiH6o
— Mian Ahtasham (@AhtashamRiaz_) July 9, 2023
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ وارم اپ میچ 11 اور 12 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کھیلا جائیگا۔