لاہور:رنگ روڈ پرخوفناک ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق

Jul 09, 2023 | 14:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رنگ روڈ کے نزدیک محمود بوٹی کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق محمودبوٹی میں ٹرک کی اچانک بریک سے تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی ، جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت 2افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیاجبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمود بوٹی رنگ روڈ پر ٹرک اور کار کے تصادم  میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ھو گئی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ  میجر  ریٹائرڈ ثاقب اور ان کا دوست  55 سالہ عابد خان شامل ہیں۔پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی گئیں۔

مزیدخبریں