ایک نیوز: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ مین لائن ون منصوبہ ریلوےکیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، اس منصوبےکو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں ریلوے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے ریلوےکے پیداواری یونٹس کو منافع بخش بنانے کیلئےحکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ نجی سرمایہ کاروں کو بھی پیداواری یونٹس میں شمولیت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کوریونیو بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرناہوں گے۔ریلوے کمپنیوں کو غیرسرکاری منصوبوں سےبھی بزنس حاصل کرکے ریونیو بڑھانا ہوگا۔