9مئی واقعہ کے ماسٹر مائنڈ ،سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے: عوامی رائے

Jul 09, 2023 | 13:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل احمد شریف چوہدری کے9 مئی کے واقعات کے تناظر میں فوج کا خود احتسابی کا عمل مکمل اور   انہیں بلا تفریق سزا ئیں دینے پر عوام نے اپنی رائے دی ہے ۔

عوامی رائے  کے مطابق نومئی کے منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔جو لوگ اس شدت پسندی میں ملوث تھے ان سب کو کٹہرے میں لا کے ان کا احتساب کرناچاہئے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جو ملوث عناصر تھے ان کے خلاف بھی پاک فوج جیسے اقدام کرنا چاہیے۔جب پاک فوج نے اپنے ہی ادارے میں احتساب کیا تو ادھر بھی بڑے بڑے ماسٹر مائنڈ کا احتساب ہونا چاہیے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-09/news-1688891549-7913.mp4
عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9مئی کی تفتیش ہونی چاہیے تاکہ ہر ملوث شخص منظر عام پر آئے۔جب ان ماسٹر مائنڈ کو سزا ملے گی تب ہی آگے ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ایسے شرپسند عناصر کے تخریب کار کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔
عوام نےشدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تب مطمئن ہو نگے جب ان ظالموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔جس نے ان منصوبوں کو بنایا ہے چاہے بڑی طبقات ہو یا چھوٹی، ان سب کو برابری کی بنیادی پر سزا دی جائے۔ان میں جو بڑے لوگ موجود ہیں ان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔تمام سہولت کار اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 9مئی کے سانحے کو روٹ لیول پر لے جا کر سب سہولت کاروں کو پکڑا جائے،جو ملک کو میلی نظر سے دیکھتے ہیں سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
عوام نے مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو بھی عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔

مزیدخبریں