مادر ملت فاطمہ جناح کی آج 56ویں برسی منائی جارہی ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کی آج 56ویں برسی منائی جارہی ہے
کیپشن: محترمہ فاطمہ جناح کی آج 56ویں برسی منائی جا رہی ہے

ایک نیوز: بابائے قوم قائد محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی آج 56ویں برسی منائی جا رہی ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ قیام پاکستان کی جدوجہد کرنے پر انہیں مادر ملت کے نام سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح30 جولائی 1893 کو پیدا ہوئی تھیں۔ 1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں باقاعدہ پریکٹس کی۔ 1918 میں شادی ہوئی ،1929 میں ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا تو وہ اپنا نجی کلینک بند کرکے بھائی کے گھر منتقل ہوگئیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر منتقل ہونے کے بعد انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔ انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔

جنرل ایوب خان نے جب 1965 میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا۔تاہم وہ انتخابات میں کامیاب نہ ہوسکیں۔محترمہ فاطمہ جناح کو 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑا اور 73 سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں۔