علی پور چٹھہ:آئل ریفائننگ یونٹ میں آگ بھڑک اُٹھی،وزیراعظم کانوٹس

علی پور چٹھہ:آئل ریفائننگ یونٹ میں آگ بھڑک اُٹھی،وزیراعظم کانوٹس
کیپشن: علی پور چٹھہ:آئل ریفائننگ یونٹ میں آگ بھڑک اُٹھی،وزیراعظم کانوٹس

ایک نیوز:علی پور چٹھہ آئل ریفائننگ یونٹ میں آگ لگ گئی جہاں 25 ہزار لیٹر تیل کا سٹاک موجود ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ریفائننگ یونٹ کے بوائلر چیمبر میں لگی، یونٹ کے سٹاک میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود ہے جس کی وجہ سے کسی وقت بھی خطرناک صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں.

بتایا گیا ہے کہ ریفائننگ یونٹ میں آگ  اچانک  بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے آئل ریفائنری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے عوام اور ریفائنری کے عملے کی حفاظت کیلئے متعلقہ حکام کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی، وزیراعظم نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔