ایک نیوز: مختلف طبقہ ہائے فکر اور سیاسی شخصیات کا جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس دورہ پر آئےے وفد کا مشترکہ اعلامیہ میں کہنا تھا کہ آج ہم نے جناح ہاوس کا دورہ کیا تو دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھرکو کس بے دردی سےجلایا۔پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے۔ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ تاحیات کھڑے ہیں اور رہیں گے۔شرپسندوں نے قائد کے گھر لہراتے قومی پرچم اور مسجد کے تقدس کو بھی پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہم کسی اور جھنڈے کو نہیں مانتے ہمارے لیے صرف ایک سبز ہلالی پرچم ہی اہمیت رکھتا ہے اور اسی کے تقدس کے لیے ہم یکجا ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-09/news-1688889114-8245.mp4
وفد نے کہا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں کے خلاف حکومتِ پاکستان اور عدالتوں سے جلد انصاف اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرتے ہیں۔