9 مئی واقعات میں ملوث اہم شرپسند گرفتار، اہلخانہ کی مذمت

9 مئی واقعات میں ملوث اہم شرپسند گرفتار، اہلخانہ کی مذمت

ایک نیوز: 9 مئی واقعہ میں ملوث عاشق نامی ایک اہم  شرپسند کے بھائیوں نےواقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق9 مئی واقعہ میں ملوث عاشق نامی ایک اہم  شرپسند قانون کی گرفت میں آگیا ہے۔شرپسند کے بھائیوں نےواقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں تھا،چیئرمین پی ٹی آئی کی نفرت انگیز اور فوج کے خلاف بیانیہ نے اس کی ذہن سازی کی ۔وہ ایک کھلاڑی تھا سیاست کے بہکاوے میں آ کر اس نے اپنا مستقبل برباد کر دیا ہے۔ یہ توڑ پھوڑ  اور جلاؤ گھیراؤ سے کچھ بھی نہیں ملتا اس سے صرف گھر ہی برباد ہوتے ہیں۔ 9 مئی کو بھائی کو ایک نمبر سے فون آیا کہ آ جائیں جس کا فون آیا تھا اس کے ساتھ ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری موجود تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-09/news-1688887383-4224.mp4
شرپسند عاشق کےبھائی کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر نفرت کی سیاست دیکھ کر میرا بھائی بہکاوے میں آگیا تھا۔ہم نوجوان نسل کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے۔ پاک فوج ہماری ہے وہ ہمہ وقت ہماری حفاظت پر معمور رہتی ہے۔یہ سب کر کے صرف ہم اپنا نقصان کر رہے ہیں یہ کسی اور کا نقصان نہیں یہ توڑ پھوڑ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔