ایک نیوز: این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 76 افراد کی جان لے لی جبکہ اس دوران 133 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 76 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور خیبرپختونخوا میں 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ريکارڈکی گئی۔
بارشوں میں30 مرد، 15 خواتین جبکہ 31 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 133 بتائی گئی ہے، جن میں 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں اس دوران ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا۔