مردان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈی ایس پی شدید زخمی

Jul 09, 2023 | 09:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس سے ڈی ایس پی فاروق زمان شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی مامول کے گشت پر تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ڈی ایس پی فاروق زمان کو تشویشناک حالت میں ایم ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس افسر پر فائرنگ کا واقعہ غنڈو چوکی کے قریب پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں