ایک نیوز :یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے 15پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کردی۔
ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر پندرہ پاکستانیوں کے نام جاری کئے ہیں۔جو یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔فہرست کے مطابق چھ افراد کا تعلق گجرات ،چار کا گوجرانوالہ ،ایک کا شیخورپوہ ،منڈی بہاالدین ،وہاڑی ،میرپورآزاد کشمیر اورراولپنڈی سےہے،تمام افراد کے شناختی کارڈ نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔
— Pakistan Embassy Greece (@PakinGreece) July 8, 2023
یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایتھز میں یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔۔۔ تاکہ میتیوں کو جلد ازجلد پاکستان لانے کے انتظامات کئے جاسکیں۔
واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ چودہ جون کو پیش آیا تھا۔جس میں پاکستانیوں سمیت ساڑھے سات سو کے قریب افراد موجود تھے۔امدادی ٹیموں نے بیاسی افراد کی لاشوں کو نکالا اورسو سے زائد افراد کو زندہ بچایا گیا۔