رضاربانی کی آئی ایم ایف وفد کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں پر تنقید

رضاربانی کی آئی ایم ایف وفد کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں پر تنقید
کیپشن: رضاربانی کی آئی ایم ایف وفد کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں پر تنقید

ایک نیوز :پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے آئی ایم ایف کے وفد کی مختلف جماعتوں سے ملاقاتوں پر تنقید کرتے ہوئے اس سے سیاسی خودمختاری کا خاتمہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بیان میں کہا کہ ملک کی مالی خود مختاری پہلے ہی مغلوب ہوچکی ہے۔رضاربانی کا بیان آئی ایم ایف وفد کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکمران اتحاد کا حصہ پی پی پی سے ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ملاقات میں وفد نے جماعتوں سے حال ہی میں ہونے والے 3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے کی حمایت کی تصدیق مانگ لی تھی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ہفتے عملے کی سطح پر معاہدہ طے ہوا تھا اور پرانا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔

آئی ایم ایف کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس سے ایک ہفتے قبل ہوئیں جہاں 12 جولائی کو پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

سینٹر رضا ربانی نے ملاقاتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسٹ انڈیا کمپنی واپسی ہوئی تو نامور لوگوں سے کہا گیا کہ وہ کمپنی کی پالیسیوں کی حمایت کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’نجکاری اور مزدوروں کو چھوڑ دینے کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کا کیا بنے گا، کیا الیکشن کمیشن ان کے منشور پر رعایت برتے گا‘۔