عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں3 پاکستانی پہلوان حصہ لیں گے

Jul 09, 2023 | 00:16 AM

ایک نیوز :سربیا میں ہونے والی 19ویں عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین پہلوان شرکت کریں گے۔

پاکستان کے تین پہلوان 19 ویں عالمی ریسلنگ چیمپئین شپ میں شرکت کریں گے۔سربیا کے شہر بلغراد میں  16 تا 24 ستمبر منعقد ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں  محمد بلال 57، عنایت اللہ 74 اور انعام بٹ 86 کلو گرام کیٹگریز میں  قسمت آزمائی کریں گے۔

مزیدخبریں