سید عارف حسن پھر اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر منتخب

سید عارف حسن پھر اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر منتخب
کیپشن: Syed Arif Hassan then elected Vice President of Olympic Council of Asia

ایک نیوز :ولمپک کونسل آف ایشیا نے ایک بارپھر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نائب صدر منتخب کرلیا۔

 سید عارف حسن ا انتخاب تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں اولمپک کونسل آف ایشیا کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔

او سی اے کی صدارت کے لیے شیخ طلال فہد الاحمد الجابر الصباح پر اعتماد کا اظہار کیاگیا۔ سید عارف حسن پہلی بار دوہزار سات میں اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر منتخب ہوئے تھے، اولمپک فیملی کے لیے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے لگاتار وہ اس عہدے پر کامیاب ہوئے ہیں۔

  پاکستان اولمپک فیملی نے سید عارف حس کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ہم جنوبی ایشیا میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل عزم اور کام کو سراہتے ہیں، امید کرتےہیں کہ ان کی موجودگی میں پاکستان کی ایشیائی خطے میں اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔