رپورٹ کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹورز کا آغاز کیا ہے۔ آسٹریلین کپتان ایرن فنچ نے ویمن کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹرافی کی رونمائی کی۔ ٹرافی کی رونمائی میں سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس سمیت سابق آسٹریلین آلراؤنڈر شین واٹسن اور سابق ساؤتھ افریقن بولر ایلبی مورکل نے بھی شرکت کی۔
واضع رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ سری لنکا اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔