سری لنکا میں عوام کی صدارتی سوئمنگ پول میں اٹھکیلیا ں

Jul 09, 2022 | 17:12 PM

Suhail Ahmad
‏ ایک نیوز نیوز: سری لنکا میں عوام کا صدارتی محل پر قبضہ جاری ہے لوگوں نے جگہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکن نوجوان صدارتی محل پر قبضے کے بعد اس میں موجود سہولیات کو انجوائے کررہے ہیں ، سوئمنگ پول میں اٹھکیلیوں سمیت وسیع وعریض صدارتی بیڈ رومز اور وی آئی پی سوئٹس میں کوئی بیٹھا ہے تو کوئی سورہا ہے اس ی طرح سوئمنگ پول میں تیراکی کی جارہی ہے جبکہ عوام صدارتی محل میں موجود دنیا کی مہنگی ترین کاروں کا فلیٹ اور آرائشی اشیا کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ، ان کے ذہنوں میں ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ کیا یہ ایک دیوالیہ ملک کے صدر کا گھر ہے ؟
مزیدخبریں