کور کمانڈرُ بلوچستان کا ہنگامی دورہ، سیلابی علاقوں کی صورت حال پر بریفنگ

Jul 09, 2022 | 15:57 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پی ڈی ایم بلوچستان کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور مختلف اداروں کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔
امدادی کارروائیوں میں صوبائی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ صوبے بھر میں ریلیف آپریشن کرنے والے تمام محکموں کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
پی ڈی ایم اے نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پاک فوج سے اظہر تشکر کیا۔ افسران نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی آبادی کو بروقت ریلیف فراہم کرنے پر سول انتظامیہ کو سیکورٹی فورسز کی مدد کو سراہا۔ دوسری جانب پاک بحریہ نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے دور دراز ساحلی علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وندر میں سیلابی پانی میں پھنسے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کو بھی ممکن بنانے کی مکمل کوشش کی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں لوگوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے مختلف علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے میں بھی مقامی افراد کی مدد کر رہے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ مشکل کی اس گھڑی میں ساحلی علاقوں کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
مزیدخبریں