نواز شریف نے لندن میں نماز عیدالاضحی ادا کی ، وطن عزیز کیلئے خصوصی دعائیں

نواز شریف نے لندن میں نماز عیدالاضحی ادا کی ، وطن عزیز کیلئے خصوصی دعائیں
ایک نیوز نیوز: قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے لندن میں نماز عیدالاضحی ادا کی ۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے لندن میں پارٹی کارکنان اور خاندان کے افراد کے ہمراہ نمازِ عیدالاضحی ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد وہ لوگوں میں گھل مل گئے ۔