زونگ کا عید کے موقع پر سعودی عرب کیلئے خصوصی پیکجز کااعلان

زونگ کا عید کے موقع پر سعودی عرب کیلئے خصوصی پیکجز کااعلان
ایک نیوز نیوز: عیدکے پرمسرت موقع پر پاکستان کا ڈیجیٹل اور سیلولر فرنٹ رنر زونگ فور جی سعودی عرب میں بہترین بین الاقوامی کال بنڈل لانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
زونگ فورجی کے اس بنڈل کا مقصد صارفین کو خصوصا حج پر گئے ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے منسلک رکھ کر ان کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کو ان کے پیاروں سے جوڑتے ہوئے کمپنی کے سبسکرائبرز ضرورت کو پورا کرنے اور بجٹ کے مطابق بنڈل پیکجز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ خصوصی بنڈل پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ کنکشن دونوں کے لیے دستیاب ہیں۔ پری پیڈ صارفین کو ایک ہفتے کے لیے 15 منٹس حاصل کرنے کےلیے 100 روپےبمعہ ٹیکس اور 20 منٹ 250روپے بمعہ ٹیکس میں حاصل کر سکتے ہیں۔
پوسٹ پیڈ کسٹمر 90 منٹ 500 اور 250 منٹ 1000بمعہ ٹیکس ٹیکس میں حاصل کر سکتے ہیں۔