تفصیلات کے مطابق کوہ پیما شہروز کاشف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسکرود سے لاہور پہنچے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عزیز و اقارب نے شہروز کاشف کا استقبال کیا۔
شہروز کاشف کے والدین بھی اسکردو سے ان کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں۔
شہروز کاشف نانگا پربت کی چوٹی سر کرکے واپس آئے ہیں جب کہ وہ نانگا پربت سے واپسی پر لاپتا ہوگئے تھے جس کے بعد پاک فوج کے ریسکیو آپریشن میں انہیں اور کوہ پیما فضل علی کو ریسکیو کیا گیا۔