سری لنکا:مظاہرین صدارتی محل میں داخل،صدر راجا پاکسے ملک سے فرار

سری لنکا:مظاہرین صدارتی محل میں داخل،صدر راجا پاکسے ملک سے فرار
ایک نیوز نیوز: سری لنکا میں اشیائے ضروریہ کے نایاب ہونے پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی،مظاہرین نے صدر کے محل پرقبضہ کرلیا،صدر راجا پاکسے سرکاری مال لوٹ کر نامعلوم منزل کی طرف پرواز کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت صدارتی محل پر سینکڑوں مشتعل مظاہرین کا قبضہ ہے ۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے اندھا دھند آنسو گیس کے گولے برسائے لاٹھی چارج کیا گیا مگر مظاہرین وقتی طور پر رپورٹ منتشر ہونے کے بعد دوبارہ اکٹھے ہو جاتے رہے۔ لاٹھی چارج سے زخمی ہونے والے درجنوں مظاہرین کو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔












یادرہے سری لنکا کو 1948 میں اپنی آزادی کے بعد بدترین اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور بجلی اور اشیائے ضروریہ کی نایابی کے بعد راجا پاکسے نے ملک کو دیوالیہ قراردے دیا تھا ۔ عوام راجا پاکستے کو اپنی غربت کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔