تفصیلات کے مطابق عید قربان نزدیک آتے ہی اشیائے خورد و نوش سمیت سبزیوں، پھلوں، آئل گھی، روٹی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ گران فروشی روکنے میں ناکام ہے۔
لیموں 350،ٹماٹر 200،آلو 60، پیاز 90، سبزی کے علاوہ مفت ملنے والا دھنیا 50 روپے گڈی جبکہ لہسن 320، ادرک 300 جبکہ سبز مرچیں 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں ہیں۔
اسی طرح مارکیٹ میں مرغی گوشت 460، انڈے 193 روپے درجن، سیب 300،آلو بخارہ، آم 250، کیلا 180 روپے درجن،جامن 250، آڑو200، خوبانی 150، روٹی 20، پراٹھہ 50، دودھ 160، دہی 180،گھی 550، آئل 610، سفید چنے 310، چاول 350 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکا ہے۔
مختلف شہروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی عید کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں، جس کے باعث مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی۔