مادرملت فاطمہ جناحؒ کی آج 55 ویں برسی

Jul 09, 2022 | 11:16 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: مادرملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مادرملت وبانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناحؒ کی55 ویں برسی آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، مادرملت کی برسی کے حوالے سے ملک بھرمیں مسلم لیگ ودیگرسیاسی جماعتوں کے زیراہتمام قرآن خوانی کی محفلین اورمختلف تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی۔
فاطمہ جناح 1967 میں 8 ،9جولائی کی درمیانی شب 76 برس کی عمرمیں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
مزیدخبریں