سری لنکا میں قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ

سری لنکا میں قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ
ایک نیوز نیوز: سری لنکا میں سیاسی کشدگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا، کولمبو میں کرفیو کے باعث قومی ٹیم آج ہوٹل میں ہی قیام کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سری لنکن حکام نے کولمبو میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
سیاسی کشیدگی کی وجہ سے قومی ٹیم کا آج ہونے ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔