مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نمازعیدالاضحیٰ ادا کردی گئی

Jul 09, 2022 | 10:03 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی، نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔
اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ادھرمطاف میں حجاج کا طواف حسب معمول جاری رہا، حجاج کی گروپ کی شکل میں حرم آمد کا سلسلہ جاری ہے۔



اس سے قبل حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ رہے ہیں، عیدالاضحیٰ کے پہلے دن حجاج رمی کررہے ہیں، آج صرف بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
جس کے بعد حجاج اپنا وقت عبادت میں گزاریں گے، قربانی کے بعدحجاج کرام سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آجائیں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج رات منیٰ میں گزاریں گے۔
قربانی کے 10 لاکھ جانور مکہ کے مذبح خانوں میں پہنچا دئیے گئے ہیں۔ حلق کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کے لئے مسجد الحرام جائیں گے.
دوسری جانب امریکا ، برطانیہ، کینیڈا ، سمیت دیگر خلیجی ممالک آج بروز ہفتہ 9 جولائی کو عید الاضحی منا رہے ہیں۔ اس سال امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں مسلم کمیونٹی میں تقسیم دیکھنے میں آئی جس کے باعث بعض افراد آج اور بعض اتوار کو عیدالاضحیٰ منائیں گے۔



امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکنن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ انسانیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔
مزیدخبریں