رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندر بڑھنے کی بڑی وجہ بڑھتا ہوا عالمی درجہ حرارت ہے۔ سمندری طوفان ميں اضافہ ہوگا تو آبی حيات کو بھی نقصان پہنچے گا۔
عالمی جریدے سائنس ایڈوانسز نے رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ 1900ء تک سمندر 0.5 ملی میٹر سالانہ بڑھ رہے تھے، تاہم سال 2008 کے بعد یہ رفتار 1.43 ملی میٹر سالانہ ہوگئی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، عالمی درجہ حرارت ڈيڑھ سینٹی گریڈ بڑھ گیا تو ناقابل برداشت نقصان ہوگا، درجہ حرارت پر اگر قابو نہ پایا گیا تو سمندر کے بڑھنے کی رفتار نہیں رکے گی اور اگلے 100 سالوں میں سمندر 100 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتا ہے۔
جریدے کے مطابق سمندر کی لہروں سے بننے والی 13 معدنیات پر تحقیق کے بعد یہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔
https://www.science.org/doi/10.1126/sciadv.abn0035
