شفقت محمود کا وقت مانگنے والے طالبعلموں کو انوکھا مشورہ

شفقت محمود کا وقت مانگنے والے طالبعلموں کو انوکھا مشورہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وقت مانگنے والے طالبعلموں کو سپلیمنٹری کے امتحان میں شرکت کا مشورہ دے دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جو طالبعلم وقت مانگ رہے ہیں وہ سپلمنٹری امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔



شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام بورڈ کے سپلیمنٹری امتحانات دو تین ماہ بعد ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امتحانات کیوں ملتوی کئے جائیں، جن طلباء کی تیاری ہے انہیں کیوں سزا دی جائے۔