یکم اگست سے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکٹ ہوائی سفر پر پابندی عائد

Jul 09, 2021 | 17:50 PM

admin
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے 30 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) کے کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔این سی او سی نے ڈیلٹا اور دیگر وائرس سے متعلق حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاط نہ کی گئی تو نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ڈیلٹا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاکھوں اموات ہوئیں ہیں، بھارتی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام اذیت سے دوچار رہے ہیں۔این سی او سی نے متعلقہ ایس او پیز پرعمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ موجودہ ایس اوپیز کا نفاذ 9 سے 18 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا۔


مزیدخبریں