ایک نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران بیان ریکارڈ کرنے جوڑے کے گھر گئے اور متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس نے متاثرین کو ہرممکن تعاون کرنیکی پیشکش کرتے ہوئے عثمان مرزا کو کڑی سےکڑی سزادلانے کا یقین دلایا،
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی لاہور سے اسلام آباد انٹرویو دینے کے لئے آئی جبکہ لڑکا اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ واقعے سے قبل متاثرہ جوڑے کی منگنی ہوچکی تھی جس فلیٹ میں یہ واقعہ ہوا وہ ملزم عثمان مرزا نے کرائے پر لیا ہوا تھا، جس کی ایک چابی اس نے اپنے ایک دوست کو دی ہوئی تھی اور ملزم عثمان مرزا کے اس دوست نے وہ چابی متاثرہ جوڑے کو رات قیام کیلئے دی تھی ۔
دوسری جانب عدالت نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے، زیادتی کرنے والے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔