کورونا کی چوتھی لہر ، ان ڈور شادیاں ، ریسٹورانٹس و جمز بند کرنے کا عندیہ

کورونا کی چوتھی لہر ، ان ڈور شادیاں ، ریسٹورانٹس و جمز بند کرنے کا عندیہ
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ دوہفتے قبل میں نے ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا کہ ہمارے مصنوعی انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی متوقع چوتھی لہر کو ظاہرکررہے ہیں اور چوتھی لہرکے اثرات اب ظاہرہورہے ہیں۔

اسد عمرنے کہا کہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق ان ڈورشادیوں میں شرکت کرنے والے، انڈورریسٹورنٹ اورجم میں جانے والے لوگ ویکسینیشن کومکمل طور پرنظرانداز کررہے ہیں، اگر مالکان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس اوپیزپرعملدر آمد نہیں کریں گے توہمیں یہ سہولیات بند کرنا پڑیں گی۔

دوسری جانب این سی او سی کے اعدوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار518 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے اور 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔