اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 
کیپشن: Weekly report of foreign exchange reserves data of State Bank continues

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، 3 جنوری تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 69 کروڑ 52 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ۔  

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 16 ارب 37 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔