صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل ہوگیا  

Jan 09, 2025 | 18:54 PM

ایک نیوز:  قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل  کرانے کے بعد ہسپتال سے راونہ ہوگئے۔  

تفصیلات کے مطابق   صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل ہوگیا  ، طبی معائنے کے بعد قومی  بلے باز  ہسپتال سے روانہ ہوگئے۔ 

اس موقع پر صائم ایوب کا کہناتھا  ڈاکٹرز نے بتایا ٹخنہ بہتر ہے، ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں، ٹیسٹ کی رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔ 

قومی کرکٹر اظہر محمود  نے کہا  اللہ کا شکر ہے صورتحال کافی بہتر ہے، سرجری اگر ہوئی تو کب ہو گی یہ میڈیکل پینل ہی بتائے گا۔  

خیال رہے  کہ  قومی ٹیم کے اوپنر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے ،جس کے بعد میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ وہ 6 ہفتے  کیلئے  ہر طرح کی کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

صائم ایوب کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے  ، لہذا حتمی فیصلہ  میڈیکل پینل   کی جانب سے ہی کیاجائے گا۔  

مزیدخبریں