ایک نیوز: ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے حکومت سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے ،لیکن غیر ذمہ دارانہ بیانات سمجھ سے باہر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے جس میں آپ نے ہماری سنجیدگی دیکھی، تحریری مذاکرات نامہ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں تھا ، ہم نے صرف بانی چیئرمین سے ملاقات کی ڈیمانڈ کی تھی ، پچھلے 3 ماہ سے ہمیں بانی چیئرمین سے ملنے نہیں دیا جارہا ، کمیٹی کو خان صاحب سے ملاقات کی اجازت تا حال نہیں دی ، ان سب کے باوجود بانی چیئرمین نے ان کو تحریری مذاکرات نامہ دینے کی اجازت دے دی ، جب سنگجانی کا جلسہ رکوانا ہوتا ہے تو بانی چیئرمین سے 7 بجے ملنے جاتے ہیں ، تب بانی چیئرمین نے دل بڑا کیا اور جلسہ رکوا دیا ، ہمیں سمجھ نہیں آتا ہمیں کیوں غیر سنجیدہ قرار دے رہے ہیں، اگر ایسے ہی چلتا رہا تو یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔
ترجما ن پی ٹی آئی نے کہا جوڈیشل کمیشن کا قیام انتہائی اہم ہے جو تیسری بیٹھک میں ہونا ضروری ہے ، بانی چیئرمین کو جیل میں کوئی بھی سہولیات نہیں فراہم کی جارہی ہیں، بانی چیئرمین کو ڈیتھ سیل کے اندر رکھا گیا جو جیل قوانین کے خلاف ہے ، انہیں اخبار اور ٹی وی سے دور رکھا گیا ہے ، کورٹ آرڈر کے باوجود خان صاحب کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جارہی ، نواز شریف کی طرح نہیں کہ ان کے لئے صبح شام مینیو کے تحت کھانا نہیں بنایا جاتا ، آپ لوگ پریس کانفرنس کرکے ہمیں بتایں گے کہ بانی چیئرمین کے لیے جیل میں سہولیات کیا ہیں؟آپ لوگوں کو تو رات کو نیند نہیں آتی کہ بانی چیئرمین باہر آئینگے تو کیا ہوگا ، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے لیکن غیر ذمہ دارانہ بیانات سمجھ سے باہر ہیں ،
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو معلوم نہیں کہ ان کے جیل خانہ جات کا محکمہ کیا کرریا ہے ، ہمیں پتا ہے کہ تم لوگ فارم 47 کی حکومت ہو ، اپنے لئے کام ڈھونڈو ہمیں نہ بتاؤ کہ کیا کرنا ہے ، پنجاب میں ایک نالائق حکومت ہے وہ کون ہوتے ہیں جو ہمیں غلط کہہ رہے ہیں ، ہمارے بچوں کا آگ لگانے سے یا انتشار سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پنجاب حکومت نوجوان کو سیاست سے دور رہنے کا کہہ رہی ہے ، کے پی کے نوجوان سیاست کا وہ شعور رکھتے ہیں جو آپ منڈیٹ چور حکومت کے پاس نہیں ہے۔