ایک نیوز: وفاقی حکومت رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر فنڈز خرچ نہ کرسکی ،ایک نیوز نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے 6ماہ کے اخراجات کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
دستاویزات کے مطابق حکومت 1100 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام سے صرف 148 ارب روپے خرچ کرسکی، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر پہلی ششماہی میں 124 ارب روپے خرچ کئے گئے ، این ایچ اے اور پاور ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ کئے گئے۔
دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر 19 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے گئے ، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ، ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 12 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد خرچ ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 9 ارب 67 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔