کاروبار کا اختتام ، ہنڈرڈ انڈیکس میں  1510پوائنٹس کمی  

Jan 09, 2025 | 17:02 PM

ایک نیوز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مندی  رہی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔  

تفصیلات کے مطابق  کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس میں 1ہزار  510 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 638 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔  

مارکیٹ میں  دن بھر مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 89 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 320 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔  

بازار میں   69 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،24 ارب 29 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،329 جبکہ کم ترین سطح 112،594 پوائنٹس رہی۔  

مزیدخبریں