سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Jan 09, 2025 | 16:55 PM

ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1114 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 38 ہزار 597 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2665 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 350 روپے پر برقرار ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ کے رجحان اور مقامی طلب میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ معاشی غیر یقینی صورتحال بھی قیمتوں میں اضافے کا ایک بڑا سبب ہے۔

مزیدخبریں